چین میں کوکنگ آئل کے آلودہ، بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:کھانا پکانے کے تیل کی ممکنہ آلودگی سے متعلق چین میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایندھن کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال ہونے والے ٹینکرز کو کوکنگ آئل اور سیرپ لے جاتے ہوئے پکڑا گیا جن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان ٹینکرز کو صحیح طریقے سے صاف نہیں کیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایندھن کے ٹینکرز کو کھانا پکانے کے تیل کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد چینی حکومت نے ان کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ آن لائن بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنا، سوشل میڈیا صارفین نے کوکنگ آئل کی ممکنہ آلودگی کے بارے میں خدشات کا اظہار بھی کیا۔
چین کے اخبار نے ایک ٹینکر ڈرائیور کا بیان شائع کیا ہے کہ جس کے مطابق گندے اور آلودہ ایندھن کے ٹرکوں میں کھانا پکانے کے تیل کی ٹرانسپورٹیشن کا کام بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اسکینڈل سے چینی حکومت کی فوڈ سیفٹی کے معیارات کو نافذ کرنے کی صلاحیت کو دھچکا لگا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.