زیدہ گاؤں میں تین بہنیں گولی لگنے سے جاں بحق.

عمران ٹکر

0

بھائی نے اپنی 3 جواں سالہ سگی بہنوں کو گھریلو تنازعے پر موت کے گھاٹ اتار دیا.

صوابی: گاؤں زیدہ محلہ چنگن خیل میں گھریلو تنازعہ پر بھائی کی اپنی بہنوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھائی نوشاد ولد عبدالحلیم کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق ھوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 24 سال، 22سال، 18سال کی خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان ہسپتال منتقل کردی۔

تھانہ زیدہ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا.

صوابی میں تین بہنوں کا قتل گورنر خیبرپختونخوا نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعہ پر بیان دیتے ھوئے کہا ہے کہ بھائی کے ہاتھوں بہنوں کا قتل دلخراش اور تشویشناک ہے

جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے صوابی کے گاؤں زیدہ میں ہونے والے سانحہ پر آئی جی کے پی پولیس سے رپورٹ طلب کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ معاشرے کو تشدد سے پاک کرنے کے لیئے ہم سب کے اجتماعی کوششیں درکار ہیں

انھوں نے مزید کہا کہ صوابی میں قتل شدہ بہنوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

نیشنل کمیشن خیبر پختونخوا نے ضلع صوابی کے گاؤں زیدہ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی۔

ممبر نیشنل کمیشن خیبر پختونخوا نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ طلب کی۔

مزید برآں، نیشنل کمیشن خیبر پختونخوا توقع کرتا ہے کہ ضلعی پولیس آزادانہ اور منصفانہ انداز میں تفتیش کرے گی اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.