اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہفتے کے روز اسلام اباد میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جا ئزہ لیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے سنئیر افسران بھی انکے ہمراہ تھے.
رندھاوا نے اپنے دوروں کا آغاز اسلام آباد ماڈل جیل سے کیا۔ جہاں پرانہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے.
رندھاوانے مزید ہدایت کی کہ سی ڈی اے کا انجنیئرنگ ونگ جیل پر جاری تعمیراتی کاموں کی نگرانی کرے.
علاوہ ازیں سی ڈی اے چیرمین نے سیکٹر C-16 کا بھی دورہ کیا اور سیکٹر C-16/3 اور C-16/4 میں جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا.
انہوں نے ہدبیت کی کہ سیکٹر C-16 میں بلٹ پراپرٹی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے.
محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ سیکٹر کے متاثرین کے بحالیاتی حقوق ان کی دہلیز پر بذریعہ ون ونڈو دیئے جائیں گے.
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 20 ستمبر تک سیکٹر C-14 میں روڈ نیٹ ورک، ڈرینج سسٹم، سیوریج سسٹم سمیت دیگر کام مکمل کئے جائیں.