اسلام آباد:ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار کے لیے ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی قبول کرلی۔
ری پبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ تمام امریکیوں کے لیے صدارتی انتخابات لڑ رہے ہیں، اور ان کی جیت صرف نصف امریکہ کے لیے نہیں ہوگی۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہم متحد ہیں، ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، اور ہم کبھی نہیں جھکیں گے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ اگر حملے کے وقت وہ آخری لمحے پر اپنا سر نہ موڑتے تو گولی ان کے سر پر لگتی اور وہ آج یہاں نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا”میں خدا کے فضل سے آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں،”
ڈونلڈ نے مزید کہا کہ سنگین واقعے کے بعد ہم پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہیں۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ حملے کے بعد، دائیں بازو کو لہراتے ہوئے انہوں نے “فائٹ، فائٹ” کا نعرہ لگایا۔
ٹرمپ نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں ایک محب وطن امریکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سیکرٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر انہیں بچایا۔
ڈونلڈ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کو امریکہ کو متحد کرنا ہے تو انہیں متعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔
ڈیموکریٹس کو انصاف کے نظام کو ہتھیار بنانے اور سیاسی مخالفین کو جمہوریت کا دشمن قرار دینے سے باز آنا ہوگا۔