اسلام اباد: ملک بھر میں فائر وال کی آزمائش کے باعث سوشل میڈیا کی رفتار سست ہو گئی ہے، جس نے انٹرنیٹ پر مبنی کاروبار کے مستقبل کے بارے میں پریشانی پیدا کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ سست روی عارضی ہے اور جیسے ہی فائر وال کے ٹرائل کی مدت مکمل ہوگی، انٹرنیٹ ٹریفک اور رفتار معمول پر واپس آ جائے گی۔
حکومت نے اس فلٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔