مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اطلاع کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39,400 ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.