ڈیپ فیک مواد کے خلاف گوگل کی جانب سے سخت اقدامات کا اعلان

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد: دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول سرچ انجن گوگل نے ڈیپ فیک نامناسب ویڈیوز اور تصاویر کو ہٹانے کے لیے اپنے سرچ انجن میں تبدیلیاں کی ہیں۔

ویب سائٹ وائرڈ کے مطابق، حالیہ چند ماہ میں گوگل پر ڈیپ فیک نامناسب ویڈیوز اور تصاویر کو ہٹانے کے لیے کافی دباؤ تھا اور سرچ انجن کو دنیا بھر سے ایسے مواد کو ہٹانے کی درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے بعد اب کمپنی نے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گوگل نے اپنے سرچ انجن میں تبدیلیاں کر کے ایسے مواد کو ہٹانے کی کوشش کی ہے اور اب زیادہ تر گوگل پر ڈیپ فیک نامناسب ویڈیوز اور تصاویر نظر نہیں آتیں۔

حالیہ دنوں میں ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن اور ٹیلر سوئفٹ کی نامناسب ڈیپ فیک ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر گوگل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ سرچ انجن تلاش کرنے پر ٹاپ رزلٹس میں اداکاراؤں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر دکھا رہا تھا۔

لیکن نئی تبدیلیوں کے بعد اب ایسا نہیں ہوتا اور جو بھی شخص گوگل پر کسی معروف شخصیت کی ڈیپ فیک نامناسب ویڈیوز اور تصاویر تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے، اسے دوسرے نتائج دیے جاتے ہیں۔

اب گوگل ڈیپ فیک نامناسب ویڈیوز اور تصاویر کی تلاش کرنے پر ان سے متعلق شائع خبروں اور رپورٹس کے لنکس فراہم کرتا ہے یا پھر ڈیپ فیک ویڈیوز اور تصاویر کے انتباہ سے متعلق مواد کو سجیسٹ کرتا ہے۔

ساتھ ہی گوگل کے ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ سرچ انجن سے 100 فیصد ڈیپ فیک نامناسب ویڈیوز اور تصاویر کو ہٹانا مشکل ہے، تاہم بعض ٹولز کے ذریعے ایسے مواد کو انتہائی پیچھے دھکیل کر ان کی تلاش کو مشکل بنایا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.