نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو ‘بیٹا’ کہنے پر وضاحت پیش کی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو “بیٹا” کہنے پر بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنی والدہ سروج دیوی کے بیان کی وضاحت کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نیرج چوپڑا نے بیان دیا ہے کہ ان کی والدہ نے یہ بات دل کی گہرائیوں سے کہی تھی کہ ارشد ندیم ان کے بیٹے کی مانند ہیں۔

نیرج چوپڑا نے وضاحت کی کہ ان کی والدہ سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں سے متاثر نہیں ہوتی ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں۔

نیرج چوپڑا کا مزید کہنا ہےکہ ان کی والدہ گاؤں میں رہتی ہیں اور بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں سوشل میڈیا یا ٹی وی پر آنے والی خبروں سے متاثر نہیں ہوتی ہیں۔

نیرج چوپڑا نے وضاحت کی کہ ان کی ماں ایک ماں کی محبت کے ساتھ سادگی سے بولتی ہیں اور اپنے دل کی بات کرتی ہیں۔کچھ لوگوں کو یہ بات عجیب لگی ہو گی اور کچھ نے اسے پسند کیا ہو گا۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، کیونکہ ان کے لیے سلور بھی گولڈ کی طرح ہی قیمتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا ہے، اور وہ بھی ان کا بیٹا ہے، اور وہاں تک پہنچنے کے لیے سب نے محنت کی ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا، جو انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.