پنجاب میں منکی پاکس کے مریضوں کے لئے خصوصی وارڈز قائم

نیوزڈیسک

0

لاہور:منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کے لئے خصوصی ہسپتالوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے 6 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں قرنطینہ وارڈز قائم کیے جائیں گے۔

لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کے مریضوں کے لئے مخصوص وارڈ قائم کر دیا گیا ہے اور لاہور ایئرپورٹ پر آنے والے مشتبہ مریضوں کو اسی ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور اور نشتر ہسپتال ملتان میں بھی منکی پاکس کے کیسز کے لئے الگ الگ قرنطینہ وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس والے 6 شہروں کے ہسپتالوں کو منکی پاکس کے علاج کے لئے مختص کیا گیا ہے، اور محکمہ صحت نے ان ہسپتالوں میں علاج کے انتظامات کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.