جبوتی کی لیبارٹری نے ملیریا پھیلانے والے مادہ مچھروں کا خاتمہ کرنے والا نر مچھر تیار کر لیا
نیوزڈیسک
اسلام آباد:افریقی ملک جبوتی کی لیبارٹری میں ایسے نر مچھروں کی تخلیق کی گئی ہے جو ملیریا پھیلانے والے مادہ مچھروں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ نر مچھروں کو فضا میں چھوڑا جائے گا تاکہ ملیریا کا سبب بننے والے مادہ مچھروں کی تعداد کم کی جا سکے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کے تجربات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں برازیل، بھارت، پاناما، سائمن آئی لینڈ اور دیگر افریقی ممالک میں بھی اسی قسم کے تجربات کیے جا چکے ہیں۔
لیبارٹری میں تیار کردہ یہ نر مچھر نا صرف ملیریا پھیلانے والے مادہ مچھروں کو ختم کرتے ہیں بلکہ دیگر بیماریوں کا باعث بننے والے مچھروں کی تعداد بھی کم کرتے ہیں۔
ملیریا صرف ایک خاص نسل کی مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، اور یہ مادہ مچھر رات یا دن، کسی بھی وقت کاٹ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ نر مچھر مادہ مچھروں کے خاتمے کے بعد خود بھی چند دنوں میں مر جاتے ہیں۔