ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار تین سپر اوورز کا نیا ریکارڈ قائم

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ٹی ٹوئنٹی میچ میں تین سپر اوورز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

بھارت کی مہا راجہ ٹرافی کے ایک دلچسپ میچ میں فیصلہ کن مرحلہ ایک ہی سپر اوور کی بجائے تین سپر اوورز پر منتقل ہوا۔

بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان مقابلہ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز نے 164 رنز کا ہدف دیا اور بنگلورو بلاسٹرز بھی اتنے ہی رنز بنا سکی۔پہلے دو سپر اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہونے پر تیسرا سپر اوور کرایا گیا۔

پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے 10، 10 رنز بنائے۔ دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 8 رنز بنا سکی۔

آخرکار تیسرے سپر اوور میں بنگلورو نے 12 رنز بنائے، اور ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔

یہ پہلی بار ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ میں تین سپر اوورز کرائے گئے، جس سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.