اسلام آباد:تحقیقی مطالعے کے دوران ریڈیو فریکوئنسی کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا، جو موبائل فونز، ٹیلی ویژن، اور دیگر آلات میں استعمال ہوتی ہے۔
نتائج سے ماہرین نے یہ پایا کہ نہ صرف موبائل ٹیکنالوجی بلکہ ریڈیو لہریں بھی انسانوں میں کینسر کا سبب نہیں بنتیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص مسلسل 10 سال تک موبائل فون استعمال کرے اور فون کالز کے لیے اسے دماغ کے قریب رکھے، تب بھی اس سے کینسر کے ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محققین نے تصدیق کی کہ موبائل فونز سے خارج ہونے والی ریڈیو لہریں صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔