اسلام آباد:عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 دن کا مفت سیاحتی ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس فیصلے کا اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کی۔
نئے قواعد و ضوابط کے تحت، غیر ملکی سیاحوں اور عملے کو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر 10 دن کا ویزا فراہم کیا جائے گا، جس کا اندراج 30 دن کے اندر کرنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ، اسی شرائط کے تحت ایک ماہ کے ویزے کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ اقدام عمان کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے اور مزید سیاحوں کو ملک میں مدعو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔