چھٹی کے دن نیند پوری کرکے دل کی بیماریوں کے خطرات کم کریں

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:برطانوی ماہرین کی طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ہفتے کے آخر میں نیند کی کمی پوری کی جائے تو دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

نیند کا انسانی صحت پر گہرا اثر ہوتا ہے اور نیند کی کمی کئی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، جن میں ذیابیطس، بلڈ پریشر، موٹاپا، اور امراض قلب شامل ہیں۔

رات کی مکمل نیند نہ ہونے کی صورت میں روزمرہ کی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی نیند کی سفارش کرتے ہیں۔

ایک حالیہ طبی کانفرنس میں یورپ میں پیش کی گئی تحقیق کے نتائج کے مطابق، ہفتے کے آخر میں نیند کی کمی کو پورا کرنے سے دل کی بیماریوں کے امکانات کم کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین نے یوکے ڈیٹا بینک سے 90,000 سے زائد مرد و خواتین کی نیند کی عادات اور دل کی بیماریوں کے خطرات کا تجزیہ کیا۔تحقیق کے آغاز میں، رضاکاروں کی نیند کے دورانیے اور دل کی بیماریوں کی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے 14 سال کی تحقیق کے بعد رضاکاروں کی صحت کا دوبارہ جائزہ لیا اور دیکھا کہ ہر فرد کی حالت میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں۔

پھر انہوں نے رضاکاروں کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ میں شامل افراد ایسے تھے جو ہفتے کے پانچ دن مکمل نیند نہیں لیتے تھے لیکن ہفتے کے آخر میں نیند کی کمی کو پورا کرتے تھے۔

دوسرے گروپ کے افراد وہ تھے جو روزانہ 7 گھنٹے نیند کرتے تھے، اور ان میں امراض قلب کے امکانات نمایاں طور پر کم تھے۔

ان نتائج کی روشنی میں ماہرین صحت نے تجویز کیا ہے کہ ہفتے میں ایک دن نیند کی کمی کو پورا کرنا ضروری ہے تاکہ دل کی بیماریوں اور دیگر پیچیدہ امراض سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.