مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی تعداد میں اضافہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:گرم موسم کے باوجود، مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، گزشتہ ہفتے مسجد نبوی ﷺ میں 54 لاکھ 10 ہزار 89 زائرین نے حاضری دی۔

اس دوران 2 لاکھ 30 ہزار 823 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ گرمی کی شدت کے پیش نظر زائرین نے چھتریوں اور ماسک کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

مسجد نبوی ﷺ میں آبِ زم زم کی فراہمی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحن میں الیکٹرانک گاڑیاں اور وہیل چیئرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.