نیوز ڈیسک
پنجاب حکومت نے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ایر ایمبولینس کی خریداری کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور سیکریٹری فنانس شامل ہونگے۔ پنجاب حکومت مجموعی طور پر دو جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی۔
پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جائے گا۔ ایر ایمبولینس جیٹ موٹروے پر لینڈنگ کرسکیں گے۔ ایر ایمبولینس پنجاب کے عوام کا حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف۔ ایر ایمبولینس پنجاب کے باسیوں کی ضرورت ہے جسکو پورا کرنے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف۔ اللہ کرے کہ جلد ایمبولینس منصوبہ تکمیل کو پہنچے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف۔