عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

عدالت نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
اس سے قبل 12 نومبر کو توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 12 نومبر کو ہونے والی سماعت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا، جس کے بعد اب اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5044

Leave A Reply

Your email address will not be published.