جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جھڑپ، 6 فوجی ہلاک

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک جھڑپ کے دوران اپنے چھ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ فوجی حزب اللہ سے ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کے نام اور تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، جوزف بوریل نے اس حوالے سے یورپی وزرائے خارجہ کو ایک خط لکھا ہے۔

بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے اور وہ انسانی حقوق کی بنیاد پر اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے کی قرارداد پیش کریں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5118

Leave A Reply

Your email address will not be published.