اسلام آباد:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں امریکہ بھی نسل کشی میں ملوث ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت کر کے غزہ کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں شریک ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہیں۔
حماس نے غزہ میں انسانی حالات کی بہتری کے لیے اسرائیل کے حق میں امریکی بیان کو قابلِ مذمت قرار دیا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4966
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد سے متعلق کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔
دوسری جانب، 8 عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ کی سنگین صورتِ حال پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حالت کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔
امدادی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں شمالی غزہ میں حالات میں مزید خرابی آئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتِ حال کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔امریکہ نے اسرائیل کو اس ضمن میں ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔