شمالی غزہ کی اسرائیل پر بمباری، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

نیوزڈیسک

0

شمالی غزہ:اسرائیل کے شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، نصیرات میں گھروں پر بمباری کے بعد امداد کے لیے پہنچنے والوں پر دوبارہ حملہ کیا گیا۔

غزہ سٹی میں ایک صحافی بھی شہید ہوگیا، جس کے ساتھ ہی مارے گئے صحافیوں کی تعداد 183 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں سینئر حماس رہنما عزالدین کساب شہید ہوگئے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4613

میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی محاصرے اور حملوں کے باعث شمالی غزہ کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے کوئی بھی سول ڈیفنس یا ریسکیو ادارہ موجود نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک پولیو مرکز پر اسٹن گرینیڈ سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں 43,314 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1,02,019 ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.