ریاض:معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں سب سے بڑے کنسرٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سعودی عرب کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی درخواست پر، علی ظفر نے ایک روز قبل السویدی پارک میں اپنی شاندار پرفارمنس پیش کی۔
اس کنسرٹ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور انہوں نے علی ظفر کی پرفارمنس سے خوب لطف اٹھایا۔
یوں، علی ظفر نے ریاض سیزن میں سب سے بڑا اور تاریخی کنسرٹ کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے سعودی عرب میں ملنے والی محبت اور پیار پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی رسپانس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔