چودہ سالہ بچے سے پولیس افسر کی مبینہ زیادتی

پولیس نے مشتبہ اے ایس آئی کے خلاف مبینہ ریپ کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

0

عمران ٹکر
بونیر:بونیر پولیس نے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خالاف اس وقت ایف آئی آردرج کی جب ایک چودہ سالہ بچے نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق، یہ واقعہ ضلع بونیر سے ملحقہ سوات کے بری کوٹ بازار میں پیش آیا، جہاں اے ایس آئی نے بچے سے رابطہ کیا اور اس کا فون نمبر طلب کیا۔
بچے کا کہنا ہے کہ نمبر بتانے پر اے ایس آئی نے الزام لگایا کہ اس نمبر سے بھتہ خوری کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ اے ایس آئی نے اسے مزید تفتیش کے بہانے اپنی چیک پوسٹ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچے کے مطابق، چیخنے پر اے ایس آئی نے اسے دھمکی دی کہ وہ کسی کو نہ بتائے اور اسے چھوڑ دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ حسن خان نے بتایا کہ مشتبہ اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دفعہ تین سو چھاتر(ریپ کی سزا) اور پانچ سو گیا رہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ساتھ ہی، اے ایس آئی کو معطل کر کے معاملے کی اندرونی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
متاثرہ بچے کا میڈیکل معائنہ مقامی اسپتال میں کروایا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.