نوشکی:نوشکی میں قومی شاہراہ پر ایک بس کے قریب ہونے والے دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، نوشکی میں دالبندین روڈ پر بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دالبندین روڈ پر بس کے قریب یہ دھماکہ ہوا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6499
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسی دوران، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بھی ایک دھماکا ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا، اور زخمیوں اور شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔