کراچی:کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز چھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون چوتھے فلور سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔
اس دوران پولیس کی کارروائی کی اطلاع ملنے پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں اور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت چالیس سالہ افشاں دختر رشید کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ منشیات فروش تھی اور اپنے گھر میں منشیات استعمال کرنے کا سامان بھی رکھتی تھی۔ پولیس نے خاتون کے فلیٹ سے نشہ آور اشیاء کا سامان بھی برآمد کیا۔
اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خاتون کو فلیٹ کی گیلری میں لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گرفتاری کے خوف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ پولیس تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اس واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6429