اسلام آباد:امریکا کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس کی پیشگوئی محکمۂ موسمیات نے کی ہے۔
یہ طوفان جمعہ سے اتوار تک مختلف ریاستوں جیسے کیلیفورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما میں اپنی شدت دکھا سکتا ہے۔
اس دوران، ان علاقوں میں سیلاب، ہوا کے بگولے اور برفباری جیسی قدرتی آفات کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے زندگی کا معمول مفلوج ہو سکتا ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6415
اس دوران کیلیفورنیا میں سیلابی ریلے میں ایک کار سوار پھنس گیا، جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
اس کے علاوہ، ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے ایک طیارے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔خوش قسمتی سے، جہاز میں سوار تمام ایک سو اٹھہتر مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
جہاز کا انجن وائبریشن کی وجہ سے ڈینور کی طرف موڑنا پڑا تھا، اور وہاں لینڈنگ کے بعد گیٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے انجن میں آگ لگ گئی۔تاہم، فائر فائٹرز نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔