یمن پر امریکی فضائی حملوں سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:یمن پر گزشتہ روز امریکی فضائی حملوں میں ترپن افراد جاں بحق ہوگئے، جس کی تصدیق حوثی وزارتِ صحت نے کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، امریکا نے یمن میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور حوثیوں کو بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی ہے۔
یہ حملے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑی فوجی کارروائی ہیں۔
روس نے امریکا سے حملے روکنے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایران نے کسی بھی خطرے کی صورت میں سخت ردِعمل دینے کا عندیہ دیا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6495

Leave A Reply

Your email address will not be published.