اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، جبکہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب ستر سے اسی فیصد کے درمیان ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6545
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کتنے نمبر پر؟
کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار ایک سو تیرہ پرٹیکیولیٹ میٹر ہے۔
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں موسم گرم رہنے اور عید پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت تیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چھ سے سات ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخر میں مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کا قوی امکان ہے، جس سے عید پر بارش ہونے کی توقع ہے۔