محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: گرج چمک کے ساتھ بارش کن علاقوں میں متوقع ہے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، جب کہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور اور ان کے گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ، وزیرستان اور گرد و نواح میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

مزید ہرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6448

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا، تاہم بارش کا امکان نہیں۔ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت اٹھارہ اور زیادہ سے زیادہ تیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.