اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کیا، جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے دوران بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
پی سی بی نے بھارتی میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ بے بنیاد قیاس آرائیاں اور جھوٹ پر مبنی کہانیاں پھیلا رہا ہے۔
پی سی بی کا بھارتی میڈیا پر تنقید
پی سی بی کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو “من گھڑت اور حقائق کے منافی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔
ترجمان کے مطابق، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی کی خبر کے بعد ایسی کہانیاں تخلیق کی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت
پی سی بی کے ترجمان نے واضح کیا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے پی سی بی کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس ایونٹ کی میزبانی کے بدلے میں چھ ملین ڈالرز ملیں گے۔
گیٹ منی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حساب آڈٹ کے بعد چند ماہ میں طے کیا جائے گا، جبکہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہاز کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا نے کیا دعویٰ کیا؟
گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی دو ہزار پچیس کی میزبانی کے دوران آٹھ سو چھانوے کروڑ روپے (پچاسی ملین ڈالر) کا نقصان ہوا تھا، جسے پی سی بی نے جھوٹ اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا۔پی سی بی نے کہا کہ یہ منفی پروپیگنڈا اور بے بنیاد خبریں صرف پاکستان کی کرکٹ کو بدنام کرنے کی سازش ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مالی معاملات میں شفاف ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6532