ترکش بکلاوے کی ترکیب: افطاری میں نیا ذائقہ کیسے لائیں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:افطاری کے وقت اگر آپ روایتی پکوانوں سے تھوڑا سا تنگ ہو گئے ہیں اور کچھ نیا تجربہ کرنا چاہتے ہیں، تو آج اپنے دسترخوان پر ترکش کھانوں کا ذائقہ لے کر آئیں۔

اس بار آپ اپنے گھر والوں یا دوستوں کے لیے مزیدار بکلاوے کی ترکیب آزما سکتے ہیں، جو نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہے بلکہ افطار کے میٹھے کا کامل انتخاب بھی ثابت ہوگا۔

تو آئیے، بکلاوے کی آسان اور مزیدار ترکیب جانیں اور افطار کے وقت اپنے دسترخوان کو خاص بنائیں۔

اجزاء:

چینی: چار پیالی
بادام پستے باریک کٹے ہوئے: 1/2 پاؤ
بریڈ کرمب: 1/4 پیالی
پسی ہوئی دار چینی: 1½ چمچ
ڈو شیٹ: چالیس عدد
بغیر نمک کا مکھن (پگھلا ہوا): چار سو پچاس گرام
دار چینی کا ٹکڑا: ایک عدد

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6536

بکلاوا بنانے کی ترکیب:

اوون کو تین سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ بادام پستے، ½ پیالی چینی، بریڈ کرمب اور پسی ہوئی دار چینی کو ایک پیالی میں ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔

ڈو شیٹس کو بیکنگ پین کے مطابق کاٹ کر پین میں سیٹ کریں۔ پگھلا ہوا مکھن پین میں لگائیں اور ڈو شیٹ کی پہلی تہہ بچھا کر اس پر مکھن لگائیں، پھر دو چمچ بادام کا مرکب چھڑکیں۔

ایک اور شیٹ پر مکھن لگائیں اور مکھن والی سطح کو بادام کے مرکب پر رکھیں۔ باقی تمام شیٹس کو اسی طرح ترتیب دیں، مگر آخری دو شیٹس کے درمیان مکھن لگائیں اور کنارے بند کریں۔ اوپر سے دوبارہ مکھن لگائیں۔

چھری سے پین میں موجود شیٹس کو دو انچ کے فاصلے سے کاٹ کر آٹھ قطاروں میں تقسیم کرلیں۔

تھوڑا سا پانی چھڑکیں، بیکنگ پین کو پارچمنٹ پیپر سے ڈھانپ کر تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک اوون میں بیک کریں۔

اس دوران بقیہ چینی، لیموں کا رس، دار چینی کا ٹکڑا اور دو پیالی پانی کو کسی پین میں دھیمی آنچ پر گرم کر کے شیرینی تیار کریں۔

جب بکلاوا اوون سے نکال کر پارچمنٹ پیپر ہٹا دیں، تو شیرینی کو اوپر انڈیلیں اور پین کو ہلا کر اچھی طرح شیرینی ہر جگہ پہنچا دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر سرو کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.