شادی کی دعوت یا کاروباری منصوبہ؟ خاتون نے اپنی دوست سے رابطہ منقطع کر لیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں شرکت سے اس وقت انکار کر دیا جب اسے ایک حیران کن ای میل موصول ہوئی، جس میں شادی میں شامل ہونے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔

جب اس کی بچپن کی دوست میگن نے اسے اپنی شادی میں مدعو کیا اور برائڈز میڈ بننے کی درخواست کی تو وہ بہت خوش تھی۔ تاہم، یہ خوشی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب اس نے ایک تفصیلی ای میل حاصل کی جس میں “برائیڈز میڈ پیکج” کے اخراجات درج تھے۔

“برائیڈز میڈ پیکج” کی تفصیل کیا تھی؟

نیوز اٹھارہ کے مطابق اس ای میل میں ایک سپریڈ شیٹ بھی شامل تھی جس میں مختلف ضروری اخراجات کی تفصیل درج تھی، جیسے پانچ سو امریکی ڈالر برائیڈز میڈ کے لباس کے لیے، تین سو ڈالر میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے لیے، کم از کم ایک سو پچاس ڈالر دُلہن کے تحفے کے لیے اور سو ڈالر بیچلریٹ پارٹی کے لیے بطور ڈپازٹ۔ اس کے علاوہ پچاس ڈالر “متفرق اخراجات” کے طور پر درج تھے، جن کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6229

اس ای میل کو پڑھ کر خاتون ششدر رہ گئی اور اس نے اپنی دوست میگن سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ تعلیمی قرضے ادا کر رہی ہے اور اپنی بچت پر دھیان دے رہی ہے۔

تاہم، اس کی حیرانی اس وقت مزید بڑھ گئی جب میگن نے اپنی شرط پر اصرار کیا اور کہا میں سب کچھ پرفیکٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور یہ اخراجات ضروری ہیں۔

اگر تم میری شادی میں شرکت نہیں کر سکتیں تو میں سمجھ سکتی ہوں، لیکن میں باقی سب کے لیے اپنے منصوبے نہیں بدل سکتی۔اپنی بہترین دوست کی یہ بات سن کر خاتون کو حیرت محسوس ہوئی اور اس نے اپنی پریشانی کا اظہار ریڈٹ پر کیا۔

اس نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی دوست کے ساتھ کھڑی رہی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ میگن اپنی شادی کو ایک بہانہ بنا کر مہمانوں سے رقم وصول رہی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ جب اس نے میگن کو بتایا کہ وہ یہ تمام اخراجات برداشت نہیں کر سکتی تو اس کے بعد سے میگن نے اس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.