اسلام آباد:تقریباً چاند کے برابر سائز کا ایک نیا بونا سفید ستارہ دریافت ہوا ہے، جو ستاروں کی سب سے چھوٹے سائز کی مثال بن چکا ہے۔
ایک سفید بونا ستارہ وہ باقیات ہوتی ہیں جو بڑے ستارے اپنے زندگی کے اختتام پر چھوڑ جاتے ہیں۔
اس دوران یہ ستارے اپنے سائز میں بے تحاشہ کمی کر لیتے ہیں۔ حالیہ دریافت ہونے والے اس بونے ستارے کا ریڈیس صرف اکیس سو کلومیٹر (1,305 میل) ہے، جو چاند کے تقریباً سترہ سو کلومیٹر کے ریڈیس کے قریب ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6509
زیادہ تر سفید بونے ستارے زمین کے سائز کے قریب ہوتے ہیں، جن کا تقریباً تریسٹھ سو کلومیٹر (3,900 میل) ریڈیس ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بونا ستارہ سورج کے وزن (کمیت) سے 1.3 گنا زیادہ ہے، جس کی وجہ سے یہ سفید بونوں میں سے ایک بھاری ستارہ بن چکا ہے۔
سب سے چھوٹا سفید بونا ستارہ سورج سے زیادہ وزنی کیسے ہو سکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جیسے جیسے سفید بونے ستارے کا حجم کم ہوتا ہے، ان کا وزن اتنا ہی زیادہ بڑھتا ہے۔