لاہور:حضرت مادھولال حسینؒ کے 437ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگیا۔
میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کے لیے لاہور پولیس نے سکیورٹی کے جامع اور مربوط انتظامات کیے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق، سکیورٹی ڈیوٹی پر دو ایس پیز، چار ڈی ایس پیز اور سات ایس ایچ اوز سمیت ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ چھیاسٹھ اَپر سب آرڈینیٹس، ایک سو انیس ٹریفک پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور پیرو ٹیمیں بھی سکیورٹی فرائض انجام دیں گی۔
ڈولفن اور پیرو اسکواڈ کی اٹھارہ، اٹھارہ ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی، جبکہ ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔
ملک بھر سے عرس میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
سینئر پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں تاکہ میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6743