کیا پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی توانائی بحران کا حل بن سکتی ہے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان میں شمسی توانائی (سولر انرجی) کی صنعت کو درپیش غیر یقینی صورتحال کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سندھ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں تقریباً پچیس فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
Grade-A کے پانچ سو پچاسی واٹ سولر پینل کی قیمت جو پہلے بائیس ہزار روپے تھی، اب کم ہو کر سولہ ہزار پانچ سو روپے رہ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ نئی پالیسیوں کے نتیجے میں مستقبل قریب میں ان قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
قیمتوں میں حالیہ کمی نے صارفین کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ اب زیادہ سے زیادہ افراد کم لاگت میں سولر سلوشنز حاصل کر کے بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچنا چاہتے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6686

Leave A Reply

Your email address will not be published.