شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت: معیشت پر اثرات؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں حالیہ طور پر تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس سے نہ صرف مقامی معیشت سے فروغ ملنے کی توقع ہے بلکہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق وزیرستان بلاک سے یومیہ دو کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ، نئی دریافت سے یومیہ ایک سو بائیس بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔ اس سے قبل، گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے بھی شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔
ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر یومیہ دو کروڑ چار لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ ایک سو سترہ بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6658

Leave A Reply

Your email address will not be published.