پشاور اور لاہور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی: کیا یہ رحجان برقرار رہے گا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پشاور اور لاہور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔

پشاور میں مرغی کی قیمت میں پینتیس روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اور جبکہ سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت پانچ سو ستر روپے سے کم ہو کر پانچ سو پینتیس روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے، پشاور میں فی کلو ٹماٹر پچپن روپے سستے ہو کر نئی قیمت ساٹھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

لیموں کی قیمت تین سو روپے سے کم ہو کر ایک سو اسی روپے فی کلو ہو گئی ہے، مٹر کی قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو ہے، جب کہ کریلا اسی روپے سے کم ہو کر پچاس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

پیاز اور آلو کی قیمت فی کلو ساٹھ روپے، لہسن پانچ سو روپے اور ادرک چارسو روپے فی کلو ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6320

دوسری طرف لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت پانچ سو پچانوے روپے فی کلو برقرار ہے، جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ تین سو ستانوے روپے فی کلو اور پرچون ریٹ چار سو گیارہ روپے فی کلو ہے۔

انڈے کی قیمت دو سو چونسٹھ روپے درجن ہے۔ لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ آیا ہے، جیسے کہ پیاز پینتالیس روپے فی کلو، آلو پچاس روپے فی کلو، ٹماٹر پچپن روپے فی کلو، اور سبز مرچ سو روپے فی کلو ہے۔

علاوہ ازیں، ادرک کی قیمت چار سو پچیس روپے فی کلو، لہسن چائنہ پانچ سو نوے روپے فی کلو، اور مٹر ایک سو پندرہ روپے فی کلو ہے۔

ایرانی سیب کی قیمت دو سو نوے روپے فی کلو اور کالا کولو سیب تین سو پچیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.