وزیر اعظم کا سڑک حادثے کا نوٹس، زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی ہدایت

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ پر ایک المناک سڑک حادثے کا نوٹس لیا، جس میں ایک ڈمپر ٹرک الٹ کر متعدد گاڑیوں کو کچلنے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکام کو ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6630
ریسکیو ٹیموں اور مقامی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کیا۔
ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت خوشخال کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دو خواتین سمیت دیگر تین مقتولین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے ایک کو پمز اور دوسرے کو راولپنڈی کے پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج کے لیے منتکل کیا گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.