اسلام آباد:علماء کرام کی تصدیق کے مطابق صدقہ فطر اس شخص پر لازم ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے مساوی مالیت کا مالک ہو یا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
یہ فرض ہر مسلمان پر ہے چاہے وہ آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد، بالغ ہو یا نابالغ۔
والدین یا سرپرست کو اپنے زیرکفالت افراد کے لیے صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا، یہاں تک کہ وہ اپنے بچے کی طرف سے بھی صدقہ فطر ادا کریں جو عیدالفطر کے دن صبح صادق سے چند لمحہ قبل پیدا ہوا ہو۔
مزید پرئِے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6607