پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ وجوہات سامنے آگئیں

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں تہتر رنز سے شکست کے بعد کہا کہ ہمارے مڈل آرڈر میں نئے کھلاڑی تھے اور یہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا مشکل تھا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا، وہ اچھے ارادے کے ساتھ تھا، تاہم جیسے جیسے ہم ہدف کے قریب پہنچے، دباؤ بڑھ گیا۔
تین سے چار اوورز میں موومنٹم بدل گیا۔ وکٹ شروع میں آسان نہیں تھی اور بیٹنگ کرنا مشکل تھا۔ چیپمین نے شاندار بیٹنگ کی اور اچھے رنز بنائے۔
محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کھیل میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ٹاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر پرفارمنس دکھانی ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے اٹھہتر رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سلمان آغا نے بھی اٹھاون رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6582

Leave A Reply

Your email address will not be published.