اسلام آباد:پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان پلئینگ الیون
چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی ٹیم محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچ نیوزی لینڈ نے جیتے تھے، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ جیتا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو انچاس رنز بنائے۔
کیوی بیٹنگ:
ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں کیوی اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔
سیفرٹ چوالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فن ایلن نے انیس گیندوں پر پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیپمین چوبیس، جیمز نیشم اور مچل ہے تین، تین رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، جبکہ ڈیرل مچل نے بارہ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی بولنگ:
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6532
ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کس نے کیا؟
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ سیریز کو برابر کیا جا سکے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کیا تبدیلیاں کی گئی؟
نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس، جیکب ڈفی پر مشتمل ہے۔