اسلام آباد:مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر اپنی فیملی کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں اور اپنے بچوں کو بھی کیمرے سے دور نہیں رکھتیں۔
ان کا سب سے چھوٹا بیٹا، بالاج، ابھی کم عمر ہے لیکن وہ کئی بار اپنی والدہ کے شو میں شرکت کر چکا ہے۔
حال ہی میں ندا یاسر نے رمضان اسپیشل شو میں مختلف بچوں کو مدعو کیا، جن میں شاہ برادران، شیراز، مسکان اور خود ندا یاسر کا بیٹا بالاج بھی شامل تھا۔
شو میں کئی دلچسپ سیگمنٹس پیش کیے گئے، جن میں ایک سوال یہ تھا کہ ایسی کون سی ڈش ہے جو امی بناتی ہیں اور آپ کو بالکل پسند نہیں؟
جب بالاج کی باری آئی تو اس نے معصومانہ انداز میں سب کے سامنے اپنی والدہ کا راز کھول دیا اور ہنستے ہوئے کہا، “میری ماما گھر میں کھانا نہیں بناتیں!”
یہ سنتے ہی ندا یاسر سمیت تمام مہمان اور ناظرین قہقہے لگانے لگے، اور بالاج کی سچائی نے پورے شو میں ہنسی کا طوفان برپا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر بھی اس معصومانہ انکشاف پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے—کچھ صارفین نے اسے شرارتی اور معصوم قرار دیا، تو کچھ نے ندا یاسر کو “ایکسپوزڈ” کہہ کر چٹکلے چھوڑے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6476