کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ولیمے کی ایچ ڈی ویڈیو وائرل

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شاندار ولیمے کی ایچ ڈی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

اس موقع پر کبریٰ خان نے آف وائٹ، پیچ اور ڈل گولڈ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آ رہی تھیں۔ گوہر رشید نے براؤن رنگ کا سوٹ پہنا جو ان پر خوب جچ رہا تھا۔

ولیمے کی تقریب میں خوبصورت سجاوٹ، لذیذ کھانے اور خوشگوار ماحول نے چار چاند لگا دیے۔

حالیہ دنوں میں ان دونوں کا نکاح مکہ مکرمہ میں سادگی کے ساتھ سرانجام پایا۔ نکاح کے بعد شاندار تقریبات کا سلسلہ شروع ہوا، جن میں قوالی نائٹ، ڈھولکی، مایوں، مہندی اور ولیمہ جیسی تقریبات شامل تھیں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کی تقریب کی ہر جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی، تاہم ولیمے کی تقریب کی چند ویڈیوز اور تصاویر پہلے منظرِ عام پر آئیں، لیکن اب گوہر رشید نے اپنے ولیمے کی ایچ ڈی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

ولیمے کی تقریب نہایت پرتعیش اور شوبز ستاروں سے سجی ہوئی تھی۔ مہمانوں نے کبریٰ خان اور گوہر رشید کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6174

Leave A Reply

Your email address will not be published.