اسلام آباد:حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کیے جانے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ سے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل نہ کیے جانے کے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خیال سے پیچھے ہٹنا کا خوش آئند ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدوں کا پابند بنا کر اس مؤقف کو مزید تقویت دی جائے۔
واضح رہے کہ حماس کے ترجمان کا بیان امریکی صدر کے بیان کے بعد گزشتہ روز سامنے آیا ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو کوئی نہیں نکال رہا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6393