ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کس بات کی تصدیق کی؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی کہ انہوں نے حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا ہوگا۔

میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف میں توسیع

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو دو اپریل تک مؤخر کیا گیا ہے اور اس دن کو امریکی تاریخ کا اہم دن قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں تارکینِ وطن کے داخلے کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یوکرین کی مدد اور جنگ بندی کی خواہش کس نے کی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالرز دیے ہیں اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد جنگ بندی کا معاہدہ ہو۔

چینی صدر کے ساتھ تعلقات اور ٹک ٹاک پر گفتگو

صدر ٹرمپ نے چینی صدر کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ ٹک ٹاک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ ٹک ٹاک سمیت غیرملکی ایپس پر پابندی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل اور ایلومینیئم پر محصولات میں ترمیم نہیں کریں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6355

کینیڈا اور بھارت پر تجارتی ٹیکس کی شکایت

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں اور جوبائیڈن انتظامیہ کی غلط پالیسی سے افغانستان کو نقصان پہنچا۔

سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ

ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک اپنی افواج پر مناسب اخراجات نہیں کر رہے، وہ دفاع کے مستحق نہیں ہیں اور سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون

ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک کا باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے اور امریکا نے پاکستان سے اس حوالے سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.