ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد زیلنسکی کا امریکی ویڈیو پیغام کیا تھا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ کشیدگی کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کشیدگی

جمعے کو ہونے والی ملاقات میں زیلنسکی، ٹرمپ اور وینس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران جب زیلنسکی نے امریکا کی مجوزہ جنگ بندی کی شرائط کو قبول کرنے سے انکار کیا تو ٹرمپ اور وینس نے ان پر ’ناشکری‘ کا الزام عائد کیا۔

زیلنسکی کا پیغام: اصل مسئلہ پر اتحاد

لندن میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد یوکرینی صدر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر کوئی اصل مسئلے پر متحد ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حقیقی امن کے قیام کے لیے ہمیں حقیقی تحفظ کی ضمانتوں کی ضرورت ہے، اور برطانیہ، یورپی یونین اور ترکی کا بھی یہی مؤقف ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6340

امریکا کے شکر گزار ہونے کا پیغام

زیلنسکی نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ہم امریکا سے ملنے والی تمام تر مدد کے شکر گزار ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ہم امریکا کے شکر گزار نہ ہوئے ہوں اور یہ شکر گزاری ہماری آزادی کے تحفظ کے لیے ہے۔

امن کی ضرورت: حفاظتی ضمانتوں کی اہمیت

زیلنسکی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمیں کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسی لیے ہم نے یہ کہا کہ حفاظتی ضمانتیں اس کی کلید ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.