ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ایس سی او کے اقدامات کیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خدمت خلق کے روایتی عزم کے تحت ایس سی او نے کھوئی رٹہ میں فری لانسنگ ہب قائم کیا ہے۔

ایس سی او ویژن کا مقصد کیا؟

ایس سی او ویژن دو ہزار پچیس کے تحت، جس کا مقصد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دو سالوں میں سو آئی ٹی سینٹرز قائم کرنا ہے، فری لانسنگ ہب کھوئی رٹہ سولہ ماہ میں قائم ہونے والا ترسٹھ واں آئی ٹی سینٹر ہے۔

آن لائن روزگار کے مواقع کی فراہمی

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ایس سی او آزاد کشمیر میں فری لانسنگ ہبز کا جال بچھا رہا ہے، جو نوجوانوں، خواتین، اور پسماندہ طبقے کو آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہبز میں جدید آئی ٹی سہولتیں اور تربیت فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ اقدام نہ صرف بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ ایس سی او ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6309

Leave A Reply

Your email address will not be published.