اسلام آباد:کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چابیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی کا درجہ حرارت کتنا؟
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
کراچی کے شہر میں بارہ مارچ تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب، وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ سرد رہنے کا امکان ہے۔
مختلف شہروں کا درجہ حرارت کتنا ہو گا؟
کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسمنگلی میں درجۂ حرارت 6.5 ڈگری، سریاب میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت پانچ ڈگری، ژوب میں سات، دالبندین میں آٹھ، سبی میں دس، خضدار اور لسبیلہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کوئٹہ، گوادر میں چودہ ڈگری، تربت میں پندرہ اور جیوانی میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6368