نازش جہانگیر نے دھوکہ دہی کے الزامات پر کیا ردعمل اختیار کیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے پہلی بار دھوکہ دہی کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

نازش جہانگیر نے حال ہی میں اسود ہارون کے الزامات کی وجہ سے خبروں میں آئی تھیں۔ اسود ہارون ایک کم معروف اداکار ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نازش جہانگیر نے ان سے پیسے، گاڑیاں اور قیمتی تحائف حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور قانونی کارروائی کی پیروی کی، لیکن حالیہ دنوں میں انہوں نے اس کیس پر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔
ایک پروگرام میں شرکت کے دوران، نازش جہانگیر نے دھوکہ دہی کے الزامات اور اس سے پیدا ہونے والے تنازع پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ ایسا ہوا جو میڈیا کے سامنے نہیں آیا۔ یہ ایک مکمل طور پر منصوبہ بندی شدہ اور ناکام بلیک میلنگ کا معاملہ تھا جس کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے لوگوں کا مقصد امیر افراد سے پیسے حاصل کرنا ہوتا ہے۔ چونکہ وہ سوشل میڈیا پر کم سرگرم ہیں، اس لیے انہوں نے وہاں اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے کچھ پہلو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں، حتیٰ کہ اپنی والدہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں پوسٹ کرتیں، چاہے ان کی کمی بہت محسوس ہوتی ہو۔ اگر وہ ردعمل ظایر کرتی تو معاملہ مزید پیچیدہ ہو جاتا۔
ان کے والد نے انہیں اس معاملے پر بولنے سے روکا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ہم پہلے ہی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6223

Leave A Reply

Your email address will not be published.