امیتابھ بچن نے ماورا حسین کی فلم کے بارے میں کیا رائے دی؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم “صنم تیری قسم” کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ماورا حسین کی بھارتی فلم “صنم تیری قسم” بھارت میں دوبارہ ریلیز ہوئی ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں اور صرف چار دنوں میں تقریباً پچیس کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں اس فلم اور ماورا حسین کی تعریف ہو رہی ہے، اور بھارتی اداکاروں نے بھی اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی فلم “صنم تیری قسم” کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6174

انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، کہ فلم کی ری ریلیز کے لیے بہت سی نیک تمنائیں۔

ماورا حسین نے بھی امیتابھ بچن کی پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ یہ سب کچھ غیر حقیقی ہوتا جا رہا ہے۔

ماورا حسین کے شوہر، امیر گیلانی نے بھی بھارتی اداکار کی پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، ماورا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے، ماشا اللہ۔

یاد رہے کہ نو سال قبل ریلیز ہونے والی فلم “صنم تیری قسم” صرف نو کروڑ کا کل بزنس کر سکی تھی، جسے فلاپ فلم سمجھا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.