ماورہ حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تصاویر: انٹرنیٹ صارفین کا کیسا ردعمل؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی، اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر گیلانی نے اپنی ولیمے کی تقریب کی تصویریں شیئر کر دیں۔

یہ جوڑی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کو اپنی شادی کی تقریبات میں شامل کر رہی ہے۔

ماورہ اور امیر نے اپنی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

حال ہی میں، دونوں نے اپنے ولیمے کی تقریب کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں ماورہ نے اپنے لباس کی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ہلکے رنگ کا بھاری بھرکم میکسی اور لہنگا زیب تن کیا، جبکہ امیر گیلانی نے کریم رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا۔

اس پوسٹ میں ماورہ اور امیر نے ایک دوسرے کے لیے ’باخدا تم ہی ہو‘ کا کیپشن دیا ہے، جو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ماورہ حسین نے اپنے ولیمے کے لیے معروف خدیجہ شاہ برانڈ کا لباس منتخب کیا ہے، جس کی قیمت تاحال منظر عام پر نہیں آئی۔

یہ جوڑا اپنے نکاح کی تقریب پانچ فروری کو مکمل کر چکا ہے، اور ولیمے کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6070

Leave A Reply

Your email address will not be published.